22 مئی ، 2012
اسلام آباد… پہلے وازرت پانی و بجلی اور اب نیپرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اوربم ، ماہانہ فیول ایدجسٹمنٹ کی مد میں فروری کیلئے بجلی کا فی یونٹ 59پیسے اور مارچ کیلئے ایک روپے 79پیسے مہنگا کر دیا گیا۔نیپرا زرائع کے بجلی کی تقسیم مطابق فروری کے مہینے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا فی یونٹ 59پیسے جبکہ مارچ کے مہینے کیلئے ایک روپے 79پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری کا اضافہ آئندہ ستمبر جبکہ مارچ کا اضافہ اکتوبر میں صارفین سے وصول کیا جائے گا ، کراچی کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں سارفین سے یہ اضافہ وصول کریں گی، 50یونٹ تک کے لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰہو نگے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے کی نئی قیمتوں کی وصولی کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔