پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

اصغر خان کیس ہے کیا؟

اصغر خان کیس ہے کیا؟

اسلام آباد......... یہ معاملہ تھا 1990ء کی انتخابی مہم کا، الزام یہ تھا کہ اس انتخابی مہم کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل جماعتوں اور رہنمائوں میں پیسے تقسیم کیے گئے۔ یہ کیس عدالت میں آیا تو اصغر خان کیس کہلایا۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے ایک بیان حلفی میں دعویٰ کیا کہ یہ پیسے بانٹے گئے تھے۔ یہ پیسے مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب سے لے کر بانٹے گئے تھے۔

پیسے لینے والوں میں مصطفیٰ کھر، حفیظ پیرزادہ، سرور چیمہ، معراج خالد اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کا نام بھی آیا تھا۔اصغر خان کیس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پیسے بانٹنے کا یہ سارا عمل اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان اور دیگر قیادت کے بھی علم میں تھا۔

مزید خبریں :