14 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......اصغر خان کیس میں مہران بینک کے صدر یونس حبیب نے اپنے بیان میں جن سیاست دانوں اور دیگر افراد کو رقوم دینے کا الزام لگایا تھا، ان میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں ۔
اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا 161کا وہ بیان جو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نقل کیا اس کے مطابق انہوں نے آئی جے آئی کی تشکیل کے وقت اس وقت کے آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کو 140ملین روپے دیے تھے۔
یونس حبیب کے مطابق اس وقت کے وزیر اعلیٰ سند ھ جام صادق علی کو 70ملین دیے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو 20ملین دیے، ایڈووکیٹ یوسف میمن کے ذریعے جاوید ہاشمی کو50ملین روپے دیے، جام صادق علی کو 1992میں 150ملین، لیاقت جتوئی کو 1993میں 10 لاکھ روپے دیے، 1993میں امتیاز شیخ کے ذریعے وزیر اعلیٰ سندھ کو 12ملین، مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد کو 1993 میں 5 لاکھ روپے، سابق وفاقی وزیر اجمل خان کو 1993میں 14 لاکھ روپے دیے، یونس حبیب کے مطابق میاں نواز شریف کو 1993میں 35 لاکھ دیے، 1990میں نواز شریف کو 25 لاکھ روپے دیے، جام معشوق کو 26ستمبر1993کو 5 لاکھ روپے دیے، دوست محمد فیضی کو 10 لاکھ دیے اور جام حیدر کو 20 لاکھ روپے دئیے۔ یونس حبیب نے عابدہ حسین پر بھی رقم لینے کا الزام عائد کیا۔