پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

عمران خان کی ن لیگ پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ

عمران خان کی ن لیگ پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ

لاہور........ عمران خان نے ن لیگ پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑکر دی ،کہا کہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے، ن لیگ والوں نے سابق آرمی چیف کے گھر جاکربی ایم ڈبلیو کھڑی کرکے چابی دی، یہ الگ بات ہےکہ سابق آرمی چیف نے واپس کردی ،سارا پاکستان جانتا ہے یہ بریف کیس لے کر جج خریدنے کوئٹہ گئے تھے،ن لیگ نے کبھی جائز کام نہیں کیا، چھانگا مانگا میں سیاست دانوں کے ضمیروں کو خریدا۔

یہ تھے وہ ا الزامات جو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیے ،لیکن وہ یہیں نہیں رکے ،انہوں نے مزید بائونسربھی مسلم لیگ ن کی طرف پھینکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ ملا ہوا ہے،میں تو پارٹی کا لیڈر ہوں کمپین کر سکتا ہوں،لیکن وزیر اعظم اور ریلوے منسٹر نے بھی این اے 122میں انتخابی مہم چلائی۔

عمران خان نے کہا کہ ووٹوں کی منتقلی کا ثبوت اکٹھے کررہےہیں ، جو الیکشن کمیشن کے پاس لے کر جائیں گے ، ہماری جنگ پاکستان میں انصاف کا نظام لانے کیلئے ہے ۔

مزید خبریں :