پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

قصور ویڈیو اسکینڈل ، جے آئی ٹی کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش

 قصور ویڈیو اسکینڈل ، جے آئی ٹی کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش

لاہور.....قصور ویڈیو اسکینڈل کی جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی ہے ۔جے آئی ٹی کی جانب سے 20 ملزموں کے چالان بھی جمع کرا دئیے گئے ۔

لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ قصور ویڈیو اسکینڈل کیلیے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش نے پیش کی ۔جے آئی ٹی کی جانب سے 20ملزموں کے خلاف 25 چالان جمع کرائے گئے۔رپورٹ میں چھ ملزموں کے اخراج مقدمہ کی سفارش بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی ابوبکر خدا بخش نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش قانون کے مطابق اور غیر جانبدارانہ طور کی گئی ہے ، عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

مزید خبریں :