15 اکتوبر ، 2015
کوٹلی......وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کو اس کا حق ملنا چاہیے،6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئی ہے۔وزیراعظم کوٹلی آزاد کشمیر میں102میگاواٹ کے گل پورپن بجلی منصوبےکاسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر 33فیصد کام پہلےہی مکمل ہوچکا ہے، اگلے 48 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔منصوبہ انتہائی خوبصورت مقام گل پورپر شروع کیا جارہا ہے۔پاکستان کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے، قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تقریب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف ، وزیر مملکت عابد شیر علی بھی شریک ہیں ۔ایک سو دو میگاواٹ بجلی کا منصوبہ دریائے پونچھ پر لگایا گیا ہے ۔