کھیل
27 جنوری ، 2012

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 125 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 125 رنز

ابوظہبی … انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 125 رنز بنالئے، 55 رنز پر 4 وکٹیں گریں تو پاکستان مشکلات کا شکار نظر آیا تاہم اظہر علی اور اسد شفیق کی جونیئر جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو سہارا دیا اور 71 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کی۔ اظہر علی 46 اور اسد شفیق 35 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 55 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور اس کے ابھی 6 کھلاڑی باقی ہیں۔ 29 کے مجموعی اسکور پر دونوں پاکستانی اوپنرز پویلین لوٹے توٹیم کو سابق اور موجودہ کپتانوں یونس خان اور مصباح الحق سے کافی امیدیں وابستہ تھیں تاہم وہ بھی انگلش اسپنرز کے سامنے نہ ڈٹ سکے اور اپنی وکٹیں گنوادیں۔ محمد حفیظ 22 رنز بنا کر مونٹی پنیسر کا شکار بنے، توفیق عمر کو 7 رنز پر گریم سوان نے پہلی اننگز کی طرح اس بار بھی کلین بولڈ کیا، یونس خان صرف ایک رن بنا کر اور مصباح الحق 12 رنز پر مونٹی پنیسر کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔ انگلش اسپنرز مونٹی پنیسر نے 44 رنز کے عوض 3 اور گریم سوان نے 32 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :