پاکستان
16 اکتوبر ، 2015

سابق رکن قومی اسمبلی یار محمد رند تحریک انصاف میں شامل

سابق رکن قومی اسمبلی یار محمد رند تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ سردار یارمحمد رند کاتحریک انصاف میں شمولیت پر شکریہ اداکرتاہوں،جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سردار خان یارمحمد رند نے کہا ہے کہ نئے سفر کاآغاز کررہا ہوں،عمران خان صاحب جب آئیں گے تو میراقبیلہ تحریک انصاف میں شامل ہوجائے گا میں نےدوسال کی سوچ بچار کے بعدتحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کیا۔

اسلام آباد میں سردار یارمحمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں پر ظلم کی انتہاہے ،اندرون سندھ اور بلوچستان سب سے پسماندہ علاقے ہیں. بلوچستان میں بلدیاتی نظام نہیں آنے دیاجاتا،1991 کے معاہدے کے تحت بلوچستان کو پانی نہیں ملا۔ بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے لوگوں کو نہیں مل رہے، بلوچستان میں انتخابات نہیں صرف کارروائی ہوئی،لوگوں کو خوشحالی دینی ہے تو انہیں اختیارات دیناہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھاکہ لوگوں کو خوشحالی دینے کےلیے انہیں با اختیار بنانا ہوتاہے۔رقم اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی تک ترقی نہیں ہوگی،۔خیبرپختونخوا میں گاؤں کی سطح تک براہ راست فنڈنگ ہورہی ہے۔ایم پی اے ، ایم این اے ایز کو فنڈ دینا ٹھیک نہیں۔پاکستان میں عدل ہے نہ انصاف۔

یارمحمد رند نے اس سےقبل پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔آیندہ الیکشن میں تحریک انصاف بلوچستان میں مضبوط جماعت بن کر نکلے گی،ان کا کہنا تھا کہگزشتہ الیکشن ہارنے پر 4 سال عدالت میں میری اپیل چلتی رہی۔میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،خان صاحب،ہمیں ظالموں سے تحفظ چاہیے،سندھی آپ کا ساتھ دینگے ۔سندھ والے زرداری حکومت سے بیزار ہیں۔








مزید خبریں :