19 اکتوبر ، 2015
لاہور......ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ جب تک وہ پاکستان کی جانب سے دوبارہ انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل لیتے، ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے ۔ آف اسپنر سعید اجمل کہتے ہیں کہ وہ پاک انگلینڈ سیریز بہت مس کر رہے ہیں ۔ دل کرتا ہے کہ اڑ کر جائیں اور ٹیم میں شامل ہو جائیں ۔
سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں ۔ اعتماد میں کمی نہیں آئی،نہ ہی ریٹائر منٹ کا کوئی فیصلہ کیاہے ۔ ہنستے مسکراتے رہنے والے سعید اجمل کا کہنا ہے کہ فریضہء حج کی ادائیگی کے بعد ان میں خاصی تبدیلی آئی ہے ۔
سعید اجمل کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسپن ٹریک ہی پاکستان ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔