کاروبار
19 اکتوبر ، 2015

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد......ابتدائی اندازوں کے مطابق ملک میں یکم نومبر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی فی لٹر قیمت تین روپے 43 پیسے بڑھ سکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2 روپے 80 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔تاہم پیٹرولیم قیمت میں تبدیلی کا حتمی تخمینہ 26 اکتوبر تک کی عالمی قیمت کو دیکھ کر جاری ہو گا۔

مزید خبریں :