کھیل
20 اکتوبر ، 2015

کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے شہریار خان راجیو شکلا کے گھرپہنچ گئے

کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے شہریار خان راجیو شکلا کے گھرپہنچ گئے

نئی دہلی......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئےشیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔

ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے دھاوے اور غنڈہ گردی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر اپنے پاکستانی ہم منصب شہریار خان اورایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات نہیں کر پائے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات دہلی میں ری شیڈول کر دی گئی ہے جو آج بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کے رہائشگاہ پر ہوگی ۔

چیئرمین پی سی بی کو انتہا پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظرسخت سیکیورٹی حصار میں راجیو شکلا کے گھر تک لایا گیا، راجیو شکلا کے گھر پر ملاقات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی گاندھی منڈیلا سیریز چھوڑ کر وطن واپسی اور وسیم شعیب کمنٹریٹر جوڑی کی جانب سے بھی چنئ ون ڈے کے بعد مزید میچز میں موجودگی سے معذرت کے بعد یوں لگ رہا تھا جیسے اب بورڈ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات شاید ہو سکے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو بچانے کے لئے احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنایا۔

مزید خبریں :