پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

بھارت میں شیو سینا بےلگام ہو چکی ہے،اعتزاز احسن

بھارت میں شیو سینا بےلگام ہو چکی ہے،اعتزاز احسن

لاہور.......پیپلزپارٹی کےرہنما سینیٹرچودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیو سینا بےلگام ہو چکی ہے،بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔پاکستان کو بھارت میں پیش آنےوالا واقعہ آئی سی سی میں اٹھانا چاہئے۔

سینیٹرچودھری اعتزاز احسن نےلاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کی،انہوں نےکرکٹ کےحوالےسےشیوسیناکےکردار اور بھارتی رویے پرشدیدتنقیدکی،اورکہا،کرکٹ کسی ایک ملک کی نہیں،دنیا بھر کے شائقین کی ملکیت ہے،پاکستان کواپنا کیس آئی سی سی میں بھرپور انداز میں لڑنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کےحوالےسےاعتزاز احسن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کم بیک کرے گی ،وزیراعظم محمدنواز شریف کےدورہ امریکا کے سوال پرانہوں نےکہاکہ نواز شریف صرف ن لیگ کے نہیں،بلکہ پوری قوم کے وزیر اعظم بن کر امریکا جائیں۔

مزید خبریں :