پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

خیبر پختونخوا :دووزیروں اور دو معاونین نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

  خیبر پختونخوا :دووزیروں اور دو معاونین نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

پشاور..........طویل مشاورت کے بعد بالاخر قومی وطن پارٹی دوبارہ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل ہوگئی۔ کیو ڈبلیو پی کے دو وزیروں اور دو معاونین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ گورنر سردار مہتاب احمد خان نے نئے وزراء سکندر حیات شیر پاو، انیسہ زیب طاہر خیلی، معاونین کریم خان اور ارشد عمرزئی سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویزخٹک، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سکندر حیات شیرپاو کو کابینہ میں محکمہ داخلہ اور آبپاشی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ انیسہ زیب طاہر خیلی کو معدنیات اور افرادی قوت کی وزارت تفویض کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کریم خان کو صنعت اور ارشد عمر زئی کو فنی تعلیم کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ دو نئے وزراء کی شمولیت سے خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کےوزیراطلاعات مشتاق غنی سے قلمدان واپس لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :