پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز دوماہ میں ہٹانے کا حکم

 سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز دوماہ میں ہٹانے کا حکم

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز کے خلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار رانا فیض الحسن نےموقف اختیار کیا تھا کہ فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس سےماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت سندھ کو فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :