پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

مسلح افواج پر قوم کا اعتماد غیر متزلزل ہے،آرمی چیف

مسلح افواج پر قوم کا اعتماد غیر متزلزل ہے،آرمی چیف

راولپنڈی ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے بلند حوصلے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کی بنیاد بنے ہیں،پوری قوم کو پاکستان کی مسلح افواج پر غیر متزلزل بھروسہ ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ،جس میں ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ساز و سامان اور افرادی قوت کا جائزہ بھی لیا ۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی نےآپریشنل تیاریوں اور کارروائیوں میں پیش رفت پربریفنگ دی۔

آرمی چیف نے ایف سی اہلکاروں کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکار دہشت گرد کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ایف سی میں جوانوں کی بھرتیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے،ادارے کو موثر بنانے کیلئے بہترین تربیت پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

مزید خبریں :