پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

کراچی سمیت اہم شہروں میں رات 12بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت اہم شہروں میں رات 12بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی ......محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کےاہم شہروں میں آج رات 12بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ،حیدر آباد،جامشورو،سانگھڑ،خیر پور ،سکھر اور شکار پور میں آج رات 12بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جو کہ 10محرم الحرام تک رہے گی ۔

نوٹیفکیشن میں بچوں ،بزرگوں ،خصوصی افراد ،صحافیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو پابندی کے اطلاق سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :