پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

سینیٹر ستارہ ایاز نے کرپشن کے الزامات مسترد کر دیے

سینیٹر ستارہ ایاز نے کرپشن کے الزامات مسترد کر دیے

پشاور.......احتساب کمیشن کے تمام الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں،عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون سینیٹر ستارہ ایاز نے احتساب کمیشن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ سے گرفتاری روکنے کا حکم جاری ہونے پر اے این پی کی خاتون سینیٹر ستارہ ایاز نے پریس کانفرنس کی ، بولیں کہ وہ احتساب کمیشن کے تمام الزامات مسترد کرتی ہیں کیونکہ احتساب کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن نے ان کی گرفتاری کیلئے ایسی قابل اعتراض باتیں کیں جو بتائی بھی نہیں جاسکتیں۔ستارہ ایاز کا کہنا تھا کہ ایک پرائیویٹ بنگلہ میں ہونے والے احتساب کو نہیں مانتیں۔

مزید خبریں :