20 اکتوبر ، 2015
لاہور.......لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزمان میں سابق ایس ایچ او عامر سلیم بھی شامل تھے ۔
ملزمان پر قتل، اقدام قتل، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈکیتی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔