20 اکتوبر ، 2015
لاہور......... پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج یا رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع سے حساس پولنگ اسٹیشن کی لسٹ مانگ لی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 5 اور 16 اکتوبر کےخط کے باوجود حساس اسٹیشنز کی لسٹ نہیں بھیجی گئی، حساس پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ کا انتظار ہے، آج ہی فیکس سےبھیجی جائیں ، لسٹ ملنےکے بعدہی فوج یا رینجرز تعینات کرنے کا کام کیاجائےگا۔