پاکستان
23 مئی ، 2012

پر تشدد واقعات: حکومت سندھ نے عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا

پر تشدد واقعات: حکومت سندھ نے عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا

کراچی ... حکومت سندھ نے کراچی میں پر تشدد واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیاہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ حالیہ پر تشدد واقعات کی تحقیقات سندھ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر اجلاس صبح گیارہ بجے طلب کرلیاہے، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوٴس نے مزید کہا کہ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو حالیہ واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے پولیس اور رینجرز کو ریڈ الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :