پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

نیب نے ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا، زرداری

نیب نے ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا، زرداری

دبئی.......سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے خلاف نیب کی تحقیقات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے آج ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیب کو پیپلز پارٹی کے سوا پورے ملک میں سب اچھا نظر آ رہا ہے ، یاد رکھیں کہ تاریخ بھی یہ سب کچھ یاد رکھے گی، اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائے تو بہتر ہے، ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب اور پیرمظہرالحق کیخلاف نیب نےفیصلہ سنا کر انکی باتوں پر مہرِ تصدیق لگادی ہے، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا، باقی تمام نیب کے دائرے سے باہر ہیں۔

مزید خبریں :