پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر ایکشن میں

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر ایکشن میں

اسلام آباد....... اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر ایکشن میں آگئی، اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کے کچن میں ایک سال پرانی چکن، گلی سڑی سبزیاں، صفائی کا ناقص انتظام اور عملے کے پاس نہ سیفٹی گلوز نہ سیفٹی کیپ، انتظامیہ نے کچن، بیکری ایریا اور فوڈ اسٹور سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید نے ٹیم کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کے فائیو اسٹار سرینا ہوٹل پر چھاپہ مارا تو سرینا کے فوڈ اسٹور میں زائد المیعاد اشیاء کی بھر مار تھی۔ فوڈ سٹور میں ایک سال سے فریز چکن پایا گیا جسے استعمال کیا جا رہا تھا۔ کچن میں خراب سبزیاں بھی پائی گئیں۔ صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص نکلے۔ چولہے ایسے گندے کہ جیسے صدیوں سے صفائی نہ ہوئی ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کچن کا عملہ زخمی ہاتھوں سے ہی کھانا پکاتے پکڑا گیا ہے ، ان کی ویکسی نیشن تک نہیں کرائی گئی تھی۔ خانساماں سیفٹی گلوز ، سیفٹی کیپ کے بغیر اور گندے ناخنوں کے ساتھ ہی کچن میں کام کرتے پائے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں ایسا کوئی ہوٹل نہیں دیکھا جہاں اتنے برے حالات ہوں ۔ یہ سب دیکھا تو ثبوت جمع کر کے اسلام آباد انتظامیہ نے سرینا کا کچن، بیکری ایریا اور فوڈ اسٹور سیل کر دیا۔

مزید خبریں :