22 اکتوبر ، 2015
کراچی......... جامعہ کراچی کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی بھرتیوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے اور جب تک حکومت سندھ کی جانب سے پابندی ختم نہ ہوجائے، تقرریوں کے خطوط جاری نہیں کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے پابندی کے بعد کسی کوکسی قسم کی ملازمت نہیں دی گئی۔ جب کہ سردار یاسین ملک نے ایجنڈے میں شامل اعزازی ڈگری کا معاملے سے از خود دستبردارہوگئے تھے۔لہٰذا ان ہی کی خواہش کے احترام میں یہ آئٹم واپس لےلیاگیا ۔