22 اکتوبر ، 2015
لاہور ........لاہور میں نوجوان رانا بلال کو کار تلے کچل کر ہلاک کرنے کے ملزم طلحہ کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
پندرہ سالہ ملزم طلحہ کو ہتھکڑیوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس نے تفتیش کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم اس کےوالد ڈی ایس پی نوید ارشاد نےاسے گرفتاری کیلئےپیش کیا،تفتیشی افسرکے مطابق ملزم نےدوران تفتیش اعتراف جرم کر لیاہے۔
عدالت کے باہر ملزم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طلحہ نے 5 نومبر تک عبوری ضمانت کرا رکھی ہے ،پولیس نے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا۔
بلال کے بھائی رانا رمیز کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان پر ظلم ہوا ہے ،وہ کیس لڑیں گے ، صلح نہیں کریں گے۔