پاکستان
22 اکتوبر ، 2015

وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

واشنگٹن........ وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن او خوشحالی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانیو بیگم کلثوم نواز، وزیرداخلہ چودھری نثار اوراسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے خاطر خواہ معاشی ترقی حاصل کی۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

مزید خبریں :