کاروبار
23 مئی ، 2012

انٹربینک، ڈالر91روپے88پیسے کی بلند ترین سطح پر

انٹربینک، ڈالر91روپے88پیسے کی بلند ترین سطح پر

کراچی… آئی ایم ایف سے قرض تو حکومت نے لیا لیکن عوا م کو اس کی ادئیگی ڈالر کی قدر میں اضافے کی صورت میں کرنی پڑ رہی ہے۔ غیر ملکی ادائیگیوں کے دباوٴ کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 93 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے اور ٹریڈنگ کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر 91 روپے 80 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، غیر ملکی ادائیگیوں کے بڑھتا ہوا دباوٴ خاس طور پر آئی ایم ایف کو قرضے کی واپسی کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث روپیہ غیر مستحکم ہوتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :