25 اکتوبر ، 2015
بولان......بولان میں 8 محرم کو جلوس کے دوران بم دھماکے کا مقدمہ لیویز تھانا بھاگ میں درج کرلیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نائب تحصیلدار بھاگ عبدالستار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،مقدمہ درج ہونے کے بعد لیویز نے حساس اداروں کی مدد سے خود کش حملہ آور کے سر اور بازو تحویل میں لے لیے ہیں۔
لیویز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر خودکش حملہ آور کے نادرا سے فنگر پرنٹ حاصل کیے جائیں گے جس کے بعد حملہ آور کے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا،بولان دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے تھے۔7زخمیوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔