پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

ناران :برفانی تودہ گرنےسے دس مزدور دب گئے ، نو کو بچالیا گیا

ناران :برفانی تودہ گرنےسے دس مزدور دب گئے ، نو کو بچالیا گیا

مانسہرہ........ناران کے قریب مزدوروں کے کیمپ پر برفانی تودہ گرنےسے دس مزدور دب گئے ، ایک کی لاش اور باقی تمام افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔

وادی کاغان میں برفباری سے ہزاروں سیاح پھنس گئے۔ادھر مظفرآباد کا زمینی رابطہ وادی نیلم اور وادی لیپہ سے منقطع ہو گیا ہے ۔

ناران کے علاقہ بیسر کے قریب کان سے قیمتی پتھر نکالنے والے مزدروں کے کیمپ پر برفانی تودہ گر نے سے تودے تلے 10 مزدور دب گئے تھے ، جن میں سے ایک کی لاش اور باقی لوگوں کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

ڈی پی او ناران بائی پاس کے قریب گلیشئر کے باعث 3سو سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔ادھر وادئ کاغان میں گذشتہ دوپہر سے شروع ہونے والی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک ناران شہر میں ڈھائی فٹ،جھیل سیف الملوک،بیسر اور بٹہ کنڈی میں 3فٹ جبکہ بابو سر ٹاپ پر4فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

دوسری جانب آزادکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ضلع نیلم اور ہٹیاں بالا سے ملانے والی شاہرائیں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم اور لیپہ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

مزید خبریں :