پاکستان
23 مئی ، 2012

حکومت سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، وزیراعظم

حکومت سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد… وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حکومت ، سپریم کورٹ کا مکمل احترام کرتی ہے۔ اجلاس میں کراچی سمیت ملک میں امن و امان کی صورت حال اور توانئی بحران کے موضوعات پر غورکیا جارہاہے،توقع ہے کہ کابینہ میں وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے ایشو پر بھی غورہوگا۔ اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کی حکمت عملی کا پیپر پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، اجلاس کے آغاز پر پر وزیراعظم نے بلوچستان کے ایشوز پر وزیرقانون کی رائے مانگی اور ریمارکس کے دوران سپریم کورٹ میں زیر سماعت بلوچستان کیس کا حوالہ بھی دیا، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ آج کابینہ کا اجلاس تھا لیکن سپریم کورٹ کی طلبی پر سیکریٹری کیبنٹ اور پرنسپل سیکریٹری کو کوئٹہ بھیج دیاہے ، حکومت کا یہ اقدام عدالتی وقار کیلئے حکومت کے احترام کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں :