دنیا
23 مئی ، 2012

خفیہ ایٹمی تنصیبات پر ایران سے جلد معاہدہ ہوجائیگا،آئی اے ای اے

خفیہ ایٹمی تنصیبات پر ایران سے جلد معاہدہ ہوجائیگا،آئی اے ای اے

واشنگٹن…عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ایران کی خفیہ نیو کلیئر تنصیبات کی تحقیقات کے لئے تہران سے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے ۔ایران کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ چوکیا امانو نے کہا کہ ایران کے ساتھ بعض اختلافات کے باوجود ایران کے ساتھ ایک ڈیل کے قریب پہنچ گئے جس کے تحت ایران آئی اے ای اے کو نیو کلیئر ہتھیاروں کی مشتبہ خفیہ تیاری سے متعلق تحقیقات اجازت دیگا ۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے تک پہنچنے میں ایران کے مذاکرات کار سعید جلیلی کا کردار اہم ہے ۔ادھر وائٹ ہاؤس نے آئی ای اے چیف کا بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور آئی اے ای اے کے درمیان ممکنہ ڈیل ایک اچھا قدم ہے اور امریکا اس ڈیل کا اندازہ ایران کے ایکشن سے ہی لگایا جا سکے گا ۔

مزید خبریں :