دنیا
23 مئی ، 2012

تیونس کالیبیا کے سابق وزیر اعظم کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

تیونس کالیبیا کے سابق وزیر اعظم کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

طرابلس… لیبیا کے معزول و مقتول رہنما معمر قذافی کے آخری دور کے وزیر اعظم البغدادی المحمودی کو تیونس کے حکام نے لیبیا کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق البغدادی المحمودی نے قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد طرابلس سے فرار ہوتے ہوئے تیونس کی راہ لی تھی۔ ان کو گزشتہ سال ستمبر میں تیونس کی سکیورٹی نے سرحد پر غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ لیبیا کی عبوری حکومت نے کافی عرصے سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ تیونس کی حکومت لیبیا کے سابق وزیر اعظم کی مناسبت سے طرابلس حکام سے یہ ضمانت چاہتی تھی کہ ان پر شفاف مقدمہ چلایا جائے گا۔تیونس کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے البغدادی المحمودی کو واپس لیبیا بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت انصاف کے مطابق اب ضروری معاملات کو حتمی شکل دینا باقی ہے جو معمول کی دفتری کارروائی ہے اور اس عمل کی تکمیل کے بعد لیبیا کے سابق وزیر اعظم کو ان کے ملک کی موجودہ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :