دنیا
26 اکتوبر ، 2015

یورپ کی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

یورپ کی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

پیرس......رضا چوہدری......فرانس سمیت یورپ بھر میں سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں ہیں۔

25اکتوبر بروز اتوار کی صبح 4بجے سے یورپ بھر میں موسم سرما کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی گھڑیاں اپنے معیاری وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئی ہیں۔

گھڑیوں کے اوقات کار میں فرق سے مغربی یورپی اورا سکینڈے نیوین ممالک میں یہ فرق چار گھنٹے کا ہوگیا ہے جبکہ مشرقی یورپی ممالک جن میں یونان ،بالکان ریاستیں اور ترکی شامل ہیں ، ان میں فرق اب تین گھنٹے رہ جائے گا۔

موسم سرما میں گھڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصدسورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرنا ہے۔فرانس اور یورپ میں رہنے والے پاکستانی اب پاکستان کے ساتھ چار گھنٹے کے فرق پر ہیں اور برطانیہ و پاکستان کے درمیان پانچ گھنٹے کا فرق ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :