23 مئی ، 2012
کراچی… وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں ریلی پر فائرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعلی ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ، پولیس اور رینجرز حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو امن امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ محبت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں لی گئی تھی ،،اجلاس میں جلسے جلوسوں پر دوماہ کے لئے پابندی کی تجویز بھی دی گئی جبکہ ریلی پر فائرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے منظور شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی پابندی کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی رینجرز نے بریفنگ میں بتایا کہ : رینجرز نے ریلی پر فائرنگ کے اہم ملزم گرفتار کئیہیں۔گرفتار افراد میں تین اہم مجرم سہیل صادق، کاشف پاویلا اور شاہنواز شامل ہیں ۔