23 مئی ، 2012
لاہور… ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں نے ہڑتال اور شہریوں نے مظاہرے کیے۔ بدین میں بھی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ گوجرانوالہ میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ قلعہ دیدار سنگھ میں تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کے مظاہرے میں اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج کے باعث حافظ آباد روڈ 3 گھنٹے تک بند رہا۔ بدین میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مختلف مقامات پر جلوس نکالے گئے۔ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی لوشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے اور دیہات میں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی