پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ،عمران خان

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ،عمران خان

پشاور........پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ زلزلے سے خیبر پختونخوا کا ملاکنڈ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امدادی کاروائیوں کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامی مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ صوبے میں دو سے زیادہ افراد جاں بحق اور دوہزارزخمی ہوئے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے تاکہ نقصانات کی شرح کم کی جاسکے۔امدادی کاروائیوں کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامی مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ لگارہے ہیں اسی پیمانے پر امدادی کام شروع کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام وسائل قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لئے بروئے کار لائیں گے۔

مزید خبریں :