27 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی ......پاک فوج کی پہاڑی علاقوں سے زلزلہ کے زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،جن میں سے متعدد کو چترال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق چترال میں زلزلے سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔
پاک فوج چترال سمیت زلزلے سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔