27 اکتوبر ، 2015
حب .....حب کے علاقے گڈانی میں واقع نجی آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر ساڑھے 3گھنٹو ں بعد قابو پالیا گیا ہے،اس دوران آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔
گڈانی میں ایک نجی آئل ریفائنری میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا،آگ پر قابو پانے کے لئے2فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا ۔
آگ پھیلنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی مزیدگاڑیوں کو کراچی سے بھی طلب کرلیاگیا، جس کے بعدتقریبا ساڑھے 3 گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیاگیا ہے ،آگ سے آئل ریفائنری کے یونٹ نمبر 2 کو نقصان پہنچا ہےجبکہ آگ بجھانے کے دوران دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں،اب آئل ریفائنری معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔