23 مئی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کیاجلاس میں سندھ کے قوم پرستوں کے ایشو پر مولابخش چانڈیونے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قوم پرستوں کو نواز شریف کی حمایت ملنے کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جب سندھ کی سیاسی صورتحال اور خصوصاً ہڑتال کے واقعات پر بات ہوئی تو وفاقی وزیر مولابخش چانڈیو نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ رحمان ملک کو قوم پرستوں کو نوازشریف حمایت ملنے کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، ہم نے سندھ میں ووٹ لینے جاناہے،قوم پرست ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے انہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔