28 اکتوبر ، 2015
جامشورو .........سندھ کے سابق سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ 13ہزار اساتذہ کو میں نے بھرتی نہیں کیا، اساتذہ کو حکومت سندھ نے بھرتی کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو کے شہر بھان سعیدآباد میں ایڈووکیٹ نظیر احمد بھٹی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق نے مزید کہا کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار دے کر وزیراعلیٰ سندھ، سیکرٹری تعلیم سندھ اور ڈی آر سی کی منظوری سے نئے اساتذہ بھرتی کیے، جن بھرتیوں کو ابھی غیرقانونی کہا جارہا ہے، اس وقت کے سرکاری افسران نے رشوت لیکر غیرقانونی بھرتیاں کی جو ناجائز ہے۔
اس وقت ہی میں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھ کر شکایات کی تھی ۔