28 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی......راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کسی کارروائی کےبغیر 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب خان مارتھ نے کی ،ایف آئی اے کے پراسیکیورٹرچوہدری اظہر کی عدم حاضری کے باعث سماعت کسی کارروائی کےبغیر ملتوی کردی گئی ۔
کیس کے اہم گواہ ممبر جے آئی ٹی انسپکٹرطارق الیاس کیانی کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، انسپکٹر طارق الیاس کیانی سنگین دھمکیوں کے باوجود پولیس سکواڈ کی نگرانی میں عدالت پہنچے تھے۔