28 اکتوبر ، 2015
پشاور .....پشاور ہائی کورٹ نے احتساب کمیشن کو حکم دیا ہے کہ سینیٹر ستارہ ایاز کے خلاف کرپشن کے ثبوت عدالت میں پیش کئے جائیں۔
چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔
خیبر پختونخوا احتساب کمیشن اور نیب کے سرکاری وکلا ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ہائیکورٹ نے ستارہ ایاز کیخلاف کرپشن کے ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
احتساب کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں انکوائری کے لئےسینیٹر ستارہ ایاز کو حراست میں لینا ہوگا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا گرفتاری کے بغیر انکوائری نہیں ہوسکتی، کرپشن کے ثبوت پہلے پیش کئے جائیں۔
نیب نے ستارہ ایاز کے خلاف انکوائری ختم کردی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔