28 اکتوبر ، 2015
لاہور......لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے یوحنا آباد میں 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار 20افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمدقاسم نے کیس کی سماعت کی،عدالت نےملزموں پر فرد جرم عائدکی تو انہوں نےالزامات کو مسترد کردیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتےہوئے استغاثہ کےگواہوں کو طلب کرلیا ، 15مارچ2015ء کو یوحنا آباد میں واقع ایک گرجا گھر کےگیٹ پر ہونے والے دھماکوں میں15افرادہلاک اور78زخمی ہو گئےتھے،دھماکوں کےبعد مشتعل افراد نے 2 معصوم شہریوں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا تھا۔