پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

ناران ،بیسل برفباری:5 محصور پولیس اہلکاروں کو نکال لیا گیا

 ناران ،بیسل برفباری:5 محصور پولیس اہلکاروں کو نکال لیا گیا

ناران ......ناران کے قریب بیسل کے علاقہ میں شدید برف باری کے باعث محصور 5 پولیس اہلکاروں کو نکال لیا گیا ہے ، ہیلی کاپٹر کی مدد سے 3 لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔

ناران سے 50 کلو میٹر دور بیسل میں شدید برف باری کی وجہ سے 5 روز سے محصور پولیس اہلکار اور مزدورں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،گزشتہ روز باہر نکلنے کی کوشش میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

26 اکتوبر کے زلزلے سے پہلے ناران میں برف باری کے دوران بیسل چیک پوسٹ پر متعدد افراد پھنس گئے تھے، وہاں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جس میں 2 ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں ، آج گیٹی داس چیک پوسٹ پر کئی دن سے برف میں پھنسے5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 3 لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری ہے ۔

اس سےپہلے باقی پولیس اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت بھی برف باری سے باہر نکلے ، ناران کی برفباری کے دوران بیسل میں 25 پولیس اہلکار ار40 مزدور پھنس گئے تھے ، اسی دوران بیسل میں برفانی تودہ بھی گر گیا تھا، جس نے مزدوروں کی مشکلات اور بڑھادی تھیں ، یہاں پھنسے 15 مزدوروں کو بھی نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک جاں بحق شخص کی لاش نکالی گئی ہے ، گزشتہ روز علاقے سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا ، آج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی آئی جی اختر حیات کا کہنا ہےکہ لاپتہ پولیس اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کیا جارہاہے ، ادھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی شمال کے رکن، عبد اللہ جان کے مطا بق ،ناران سے بڑوئی تک شاہراہ سے روکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ، جس کے بعد جلد ہی علاقوں میں محصور افراد کو نکالا جائیگا۔

مزید خبریں :