کاروبار
23 مئی ، 2012

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 14032 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 14032 پوائنٹس پر بند

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار ی سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس14 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 14 ہزار 145 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا، انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کمی کے بعد 14 ہزار 32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم17 کروڑ 56 لاکھ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام بینک الفلاح کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت 51 پیسے اضافے سے 17 روپے 77 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 79 پوائنٹس کمی کے بعد 12 ہزار 187 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتاہے۔

مزید خبریں :