پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

زلزلےسےمتاثرہ لوگوں کی امداد کرنا ہمارا فرض ہے، وزیر اعظم

زلزلےسےمتاثرہ لوگوں کی امداد کرنا ہمارا فرض ہے، وزیر اعظم

چترال......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ زلزلےسےمتاثرہ لوگوں کی امداد کرنا ہمارا فرض ہے، خدا کا شکرہے ماضی کی بہ نسبت اس مرتبہ زلزلے سے کم نقصان ہوا۔

چترال میں وزیراعظم نوازشریف نے زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ اور زلزلہ متاثرین سے اظہارہمدردی کیلئے آئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں چترال کے عوام کے جذبات سے بہت سارے لوگوں نے کھیلا، ہم یہاں لوگوں کے جذبات سے کھیلنے نہیں آئے، چترال کے عوام کی عملی طورپرخدمت کی جائے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ متاثرین کی گھروں میں دوبارہ واپسی کے لیے بھرپورمعاونت کریں گے،شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے پیکیج تیارکیا جارہا ہے،متاثرین کی امداد کا عمل دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لواری ٹاپ کو جلدمکمل کیا جائے گا، چترال سے گرم چشمہ اورشندورتک سڑک بنائی جائے گی،اگلے سال کے آخر تک لواری ٹاپ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیرسے متاثرین میں چیکوں کی تقسیم شروع کی جائے گی،اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ 2005 کے مقابلے میں نقصان کم ہوا۔

مزید خبریں :