28 اکتوبر ، 2015
لاہور.........سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا، پکڑے جانے والے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانے میں بند کیا جائے گا، والدین کی جانب سے معافی نامے پر رہائی ممکن ہو گی۔
لاہور ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام اور کم عمرڈرائیوز کو سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر پمفلٹ بانٹے جس پر شہریوں کو بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے کے حوالے سے تلقین کی گئی تھی۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ والدین کو اس میں رول ادا کرنا ہو گا۔
کم عمر ڈرائیورز سڑکوں پر ا ٓنے کے حوالےسے مختلف بہانے بناتے نظر آتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ عمر زیادہ ہے لیکن لائسنس نہیں بنوایا۔۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ ر ہاہے جس کے باعث یہ مُہم شروع کی گئی ہے۔