کاروبار
23 مئی ، 2012

اوپن مارکیٹ: روپیہ زوال کا شکار، ڈالر 93 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ: روپیہ زوال کا شکار، ڈالر 93 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

کراچی … ملکی معاشی صورتحال کے باعث روپیہ بدستور پستی کا شکار ہورہا ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 93 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے اور ایک روز میں ڈالر 92 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 20 پیسے کی سطح پر آگیا۔ ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا اور یہ 92 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کیلئے بڑھتا ہوا دباوٴ ملکی کرنسی کو کمزور کر رہا ہے۔ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ قرض کے بجائے برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا جائے۔

مزید خبریں :