29 اکتوبر ، 2015
ڈھاکا.......آئندہ سال ہونیوالا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ چوبیس فروری سے بنگلہ دیش میںکھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ ستائیس فروری کو کھیلے گی ۔
دو ہزار سولہ میں ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر ہوگا ،جو چوبیس فروری سے چھ مارچ تک جاری رہے گا، پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت اور سری لنکا ایونٹ کےلیےبراہ راست کوالیفائی کریں گی، جبکہ چار ایسوسی ایٹس ٹیمیں ، افغانستان، یو اے ای ، ہانگ کانگ اور اومان کوالیفائنگ راونڈ کھیلیں گی جس میں سے ایک ٹیم مین ایونٹ میں جگہ بنائے گی ۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان سوپر لیگ کے چوبیس فروری کو ہونیوالے فائنل کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں پہلا میچ ستائیس فروری کو کھیلے گی ۔