پاکستان
29 اکتوبر ، 2015

ملک میں کرپٹ لوگوں کی یونین بنی ہوئی ہے، عمران خان

ملک میں کرپٹ لوگوں کی یونین بنی ہوئی ہے، عمران خان

لاہور......پاکستان تحریک انساف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیںکہ ملک میںکرپٹ لوگوں کی یونین بنی ہوئی ہے، یہ لوگ اقتدارمیں آکرپیسا بناتےہیں اورباہر چلےجاتےہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئےعمران خان انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نام ہی احتساب ہے،کہ جمہوریت کے نام پرخاندانوں کی بادشاہت ختم کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ آئی جی کا بھائی بلدیاتی انتخاب جیت چکا ہےتاہم ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں پوری جان مارے گی۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ نئے پاکستان کی جنگ مشکل جنگ ہے اس کے لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔

مزید خبریں :