30 اکتوبر ، 2015
کراچی........انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ گذشتہ2 سیریز میں پاکستان کی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نوجوان آل رائونڈر عماد وسیم ان فٹ ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید نے جمعرات کو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کی جگہ ون ڈے ٹیم میں ایک اور لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کی شمولیت کا امکان ہے، جبکہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بلال آصف بھی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔